ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک، 2 خواتین سمیت 8 زخمی

Traffic Accidents

Traffic Accidents

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد ہلاک جبکہ دو خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ رکھ چند رائے گوالہ کالونی کے سامنے 35 سالہ جمیل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ سامنے سے آنیوالی تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3افراد شدید زخمی ہوگئے، 35 سالہ جمیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہلاک ہوگیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ نہر کے پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہو کرفٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں عاصمہ اور رشیدہ بی بی شدید زخمی ہو گئیں

شفیق آباد کے علاقے امین پارک میں دو چنگ چی رکشے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3 افراد شبیر، عامر اور رضا شدید زخمی ہو گئے۔ ملتان کا 24 سالہ مرتضیٰ کیمپس انڈر پاس کے قریب سڑک عبور کر رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مارکر کچل دیا جس سے مرتضیٰ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ شاہ نور سٹوڈیو کے قریب یاسین موٹرسائیکل کی ٹرائی لیتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرایا۔