لاہور (جیوڈیسک) شہر میں مختلف مقامات پرٹریفک حادثات کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک جبکہ دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ رچنا ٹاؤن کے علاقے میں 30 سالہ نامعلوم نوجوان کو تیز رفتار ویگن کچلتی ہوئی فرار ہوگئی جسکے نتیجہ میں نامعلوم نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرادی ،رائے ونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ کے دوران طفیل نامی محنت کش ہلاک ہوگیا
شیرا کوٹ بندروڈ پر تیز رفتار کار نے نامعلوم معمر شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا۔راوی روڈ کے علاقہ میں پک اپ اور رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجہ میں رکشہ سوار دو خواتین نرگس، شکیلہ اور ڈرائیور پرویز شدید زخمی ہوگئے، پرویز کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، جلو موڑ پر تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے جاٹکرائی جسکے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔