ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والی شمیم بی بی جاں بحق، گزشتہ روز شوکت نامہ شخص اپنے موٹر سائیکل پر بھابھی کے ہمراہ قصور کی طرف جا رہا تھا
Posted on September 18, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
مصطفی آباد (نامہ نگار) ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والی شمیم بی بی جاں بحق، گزشتہ روز شوکت نامہ شخص اپنے موٹر سائیکل پر بھابھی کے ہمراہ قصور کی طرف جا رہا تھا کہ گدھا گاڑی سے ٹکرانے کی وجہ سے زخمی ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گائوں سرائچ کا رہائشی شوکت علی اپنے بھابھی شمیم بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبری LEL3331 پر سوار ہو کر لاہور سے قصور کی طرف جا رہا تھا کہ مین فیروز پور روڈ پر سرہالی روڈ کے قریب گدھا گاڑی سے ٹکرانے کی وجہ سے شوکت علی اوراس کی بھابھی شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں ریسکیوا ہلکاروں نے جزل ہسپتال پہنچا دیا تھا جہاں پر شمیم بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی جبکہ شوکت علی زیر علاج ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے سی قصور کی طرف سے ٹنیڑیز، پٹرول پمپ درجنوں دوکانیں سیل، اتفاق فلور مل کو ہزاروں روپے جرمانے
مصطفی آباد (نامہ نگار) اے سی قصور کی طرف سے ٹنیڑیز، پٹرول پمپ درجنوں دوکانیں سیل، اتفاق فلور مل کو ہزاروں روپے جرمانے، ٹائروں میں صفائی نہ کرنے اور پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والی120 دوکانیں سیل، قانونی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کسی معافی کے مستحق نہیں، گیس، بجلی چوروں اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار اے سی قصور شاہ رخ نیازی نے مصطفی آباد کے نواحی گائوں وڈانہ کے قریب اشفاق چمڑا فیکٹری، پٹرول پمپ کو سیل کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اشفاق ٹنیڑیز کا این او سی کینسل ہو چکا تھا جبکہ پٹرول پمپ پر ٹائر رکھے ہوئے تھے جن میں ڈینگی پیدا ہونے کا خدشہ تھا۔ جبکہ اتفاق فلور مل کو مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے پر 50 ہزار روپے، چاندنی چوک میں ساجد آٹاڈیلر کو بھی جرمانہ کیا ہے۔ مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے اور ٹائروں کی صفائی نہ کرنے والی 120 دوکانیں سیل کر دی ہے۔