ٹریفک حادثات میں راہگیر جاں بحق 3 سالہ بچی سمیت 4 افراد زخمی

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین سالہ بچی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔شاہ پور روڈ پر نامعلوم گاڑی کی زد میں آ کر سڑک کراس کرنیوالے ایک شخص کا سر بری طرح کچلا گیا جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق تاحال مرنے والی کی شناخت نہ ہو سکی جبکہ 135 جنوبی کے قریب ڈمپر ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل پر سوار محمد حنیف، نسرین ،نسیم بی بی اور 3 سالہ صباء شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے حادثات کے ذمہ دار ڈرائیوروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔