ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

Traffic Accident

Traffic Accident

لاہور (جیوڈیسک) ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت دو افراد ہلاک، 7 زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان چونگی میں کار نامعلوم خاتون کو کچلتی ہوئی فرار ہوگئی جس کے نتیجہ میں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ویگن کی ٹکر سے زخمی ہونے والا رکشہ ڈرائیوراشرف جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا

سندر میں تیز رفتارکارفٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں کار سوار چار ا فراد مزمل ،سونی بٹ وٖغیرہ زخمی ہوگئے، شادباغ کے علاقہ میں کار نے سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار کر زخمی کردیا، دیگرجگہوں مال روڈ ،کینال روڈ پر حادثات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

ادھر چوبرجی کوارٹرز میں گھریلو جھگڑے کی بنا پر چالیس سالہ رفعت نے زہریلی گولیاں کھالیں ، سنگھ پورہ کے علاقہ میں ذیشان نامی نے موبائل فون نہ ملنے پر خواب آور گولیاں کھالیں۔ لوہاری گیٹ میں ارشد نے پٹرول پی لیا۔ تمام افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔