بچیانہ ٹریفک حادثہ میں محنت کش جاں بحق والدہ شدید زخمی

Traffic Accident

Traffic Accident

بچیانہ (جیوڈیسک) بچیانہ جڑانوالہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 5 بچوں کا باپ جاں بحق جبکہ اس کی ضعیف والدہ شدید زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 563 گ ب کا رہائشی محنت کش محمد اسلم اپنی والدہ بشیراں بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گاؤں سے جڑانوالہ جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کے ساتھ ٹکرا کر سڑک پر گر گئے

اسی دوران پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں روند دیا، جس کے نتیجہ میں محمد اسلم موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہو گئی۔ متوفی 5 بچوں کا باپ تھا، نعش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہو گیا۔