ٹریفک کے مختلف حادثات، خاتون سمیت 7 افراد شدید زخمی

Accident

Accident

ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک معمر خاتون سمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چونگی نمبر 5 ننکانہ صاحب کے قریب موٹر سائیکل رکشے کی ٹکر سے 70 سالہ امیر علی شدید زخمی ہوگیا۔ گائوں فتح دریا کے قریب موٹر سائیکل الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 28 سالہ محمد اقبال، 23 سالہ شاہد حسین اور 45 سالہ محمد اکرم زخمی ہوگئے۔

موضع کھیاڑے کلاں کے قریب موٹر سائیکل پھسلنے سے 25 سالہ عمر دراز زخمی ہوگیا۔ جی ٹی روڈ شاہکوٹ پر ٹرک اور موٹر سائیکل کے تصادم میں محمد عباس اپنی 70 سالہ والدہ حفیظاں بی بی سمیت زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 ننکانہ کے عملہ نے ہسپتال داخل کرا دیا۔