لاہور (جیوڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری کے لئے موٹر سائیکل سواروں کو بائیں لین میں چلانے کے لئے پہلے مرحلے میں اہم شاہراہوں پر 325 ٹر یفک کونیں لگا دی گئی ہیں۔پہلے مرحلے میں استنبول چوک سے ٹولنٹن چوک ،پل نہر مال روڈ سے ظفر علی جیل روڈ تک ٹریفک کونیں لگائی ہیں اس سلسلے میں ڈی ایس پیز اور ٹریفک وارڈنز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ موٹر سائیکل سواروں سے شائستہ رویہ اپناتے ہوئے انہیں اخلاقی طور پر بریف کریں کہ بائیں لین میں موٹر سائیکل چلائیں۔
اس سے ٹریفک کے بہاؤ میں مزید بہتری اور حادثات میں کمی آئیگی ۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں پورے لاہور میں ٹریفک کونیں لگا کر موٹر سائیکل سواروں کو انتہائی بائیں لین میں چلنے کے لیے کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایجوکیشن ٹیم آج سے شہر کی اہم شاہراہوں پر موٹر سائیکل سواروں کو ایجوکیٹ کرے گی۔