ٹریفک کی روانی کو درست بنا نے کے لئے تمام ادارے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کریں
Posted on October 5, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ ہے تجاوزات جہاں عوامی دشواریوں کا سبب ہے وہیں علاقائی خوبصورتی پر بد نما داغ بھی ہے، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنا نے کے لئے مرکزی شاہراہوں سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کیا جائے، تجاوزات کے حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلا نے کے لئے تمام ادارے باہمی تعاون سے اقدامات کرتے ہوئے عوامی شکایات کا ازالہ کریں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کی مختلف شاہراہوں کا تفصیلی دورہ کرکے تجاوزات اور رکاوٹوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے مرکزی شاہراہوں کو دورہ کرتے ہوئے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران و عملے کو تاکید کی کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کو تیز کرکے فلائی اوورز، پلوں اور آمد ع رفت کے راستوں سمیت شاہراہوں سے تمام رکاوٹوں کا خاتمے کے ساتھ اس کی مستقل روک تھام کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے موثر اقدامات کئے جائیں رکن صوبائی اسمبلی نے بلدیاتی اداروں کے افسران سے کہاکہ صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو علاقائی مسائل سے نجات دلا ئیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کے حوالے سے اپنے فرائض نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیں عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنا یا جائے۔
تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو تاجر برادری اور عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے کامیاب بنا کر شاہراہوں پر ٹریفک کی نظام کو سہل اور اس حوالے سے عوامی شکایات کا خاتمہ کیا جائے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام خصوصاً تاجر تنظیموں اور تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ شاہراہوں سے تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں تاکہ شاہراہوں کو مکمل کلیئر رکھ کر علاقائی خوبصورتی میں بھی اضافہ کیا جاسکے۔