رانچی (جیوڈیسک) بھارت کے شہر رانچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو جرمانہ کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مہندر سنگھ دھونی سڑک پر بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل چلا رہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس نے ان کا 450 روپے کا چالان کر دیا۔ رانچی ٹریفک پولیس کے مطابق بھارتی کپتان دھونی قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے اسی لئے ان کا چالان کیا گیا ہے۔
دھونی جس موٹر سائیکل پر سوار تھے اس کی نمبر پلیٹ نمایاں جگہ پر ہونے کی بجائے اس کا صرف نمبر مڈگارڈ پر لکھا ہوا تھا۔ دھونی اس موٹر سائیکل پر 3 گھنٹے تک سواری کرتے نظر آئے۔
ٹریفک پولیس کا اہلکار ان کی رہائشگاہ پر پہنچا اور ان کے والد کو موٹر سائیکل کا چالان پیش کیا جو انہوں نے فوری طور پر ادا کر دیا۔