ٹریفک پولیس سے رشوت ستانی کا خاتمہ کر دیا، اعجاز ننگیانہ

Traffic Police

Traffic Police

سرگودھا (جیوڈیسک) ایس پی ٹریفک اعجاز ننگیانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس سے رشوت ستانی کاختم کر دیاہے۔ جس اہلکار یا افسر کے خلاف کرپشن یا رشوت خوری کا ثبوت ملا تو اس کے خلاف نہ صرف مقدمہ درج کرایا جائے گا بلکہ اس کو ملازمت سے برطرف بھی کر دیاجائے گا۔

ایس پی ٹریفک اعجاز ننگیانہ نے کہا کہ شاہراہوں پر عوام کو محفوظ سفر کی سہولت کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں ڈرائیوروں کی تربیت کے لیے ورکشاپس ،عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے پمفلت اور ہینڈ بلز کی قسم کے لیے مختلف مقامات پر کیمپس بھی لگائے جار ہے ہیں۔