بوچھال کلاں (نامہ نگار) کلر کہار ٹریفک پولیس کی کاروائی بڑے پیمانے پر گاڑیوں سے پریشر ہارن اور فلش لائٹ اتروا دیں تفصیل کے مطابق کلر کہار ٹریفک پولیس کے سارجنٹ سید علمدارحسین شاہ اور ابرار کانسٹیبل نے کلر کہار میں پریشر ہارن اور فلیش لائٹ اتارنے کی مہم میں بڑی تعداد میں گاڑیوں سے پریشت ہارن اور فلیش لائٹ قبضہ میں لیں اور متعدد گاڑیوں کے قانون کی خلاف ورزی پر چالان بھی کئے اس موقع پر ہمارے نمائندہ کو ٹریفک پولیس سارجنٹ سید علمدار حسین شاہ نے بتایا کہ کلر کہار کے علاقے میں کسی کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے جو بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا اسے کسی قیمت پر چھوڑا نہیں جائے گا ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، بوچھال کلاں ( نامہ نگار )کلر کہار میں شروع ہونے والی فلم چاند محبت کا پیاسا نے ریلیز سے قبل ہی دھوم مچا دی فیس بک پر فلم کے فوٹو اور شارٹ اپ لوڈ ہوئے تو پوری دنیا میں اس فلم نے ہلچل مچا دی اس فلم کوادریس سلیم پروڈیوس کر رہے ہیں جبکہ ہدایتکار مسعود جاوید مراد ہیں کیمرہ ڈائریکشن کے فرائض رانا مقصود سرانجام دے رہے ہیں فلم کی کاسٹ میں مان ملک،فریحہ راجہ ،تکریم ، نایاب آسیہ، نفیس صدیقی، عاطف اقبال ،محمد علی ، احسان احمد،محسن ارشدناز،عدنان وارثی، بابر ، ادریس سلیم،شاہد حنی،اور ریاض احمد ملک شامل ہیں فلم کی تمام تر شوٹنگ چکوال اور راولپنڈی کے خوبصورت نظاروں میں عکس بند کی جائے گی ہدایتکار مسعود جاوید نے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ فلم دہشت گردی کے خلاف ہے جس کی ریلیز پر یہ فلم پوری دنیا میں جہاں دھوم مچائے گی وہاں ضلع چکوال کے فنکاروں کو بھی پذیرائی ملے گی اس وقت پورے ضلع چکوال کی نظریں فلم چاند محبت کا پیاسا کی ریلیز پر مرکوز ہیں ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، بوچھال کلاں (نامہ نگار )سابق ممبر ضلع کونسل چکوال ہر دلعزیز ملک منصور اقبال مرحوم کوٹ ملکاں نورپور کے دست راست ملک خان عرف سادہ نورپور رضا الٰہی سے وفات پا گئے تھے۔ صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان سیتھی نے اُن کی رہائش گاہ نورپور جا کر فاتحہ خوانی اور مرحوم کے لئے دُعائے مغفرت کی دُعا کی اور لواحقین کے لئے اللہ تعالیٰ سے صبر و جمیل کی دُعائیں کیں۔ اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل چکوال ملک وقار منصور، سماجی و سیاسی شخصیت ملک کفایت حسین سیتھی، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حاجی سردار خان کہوالہ نورپور، رہنما مسلم لیگ (ن) سیتھی گروپ ملک مدثر عباس نورپور کوٹ ملکاں، ملک اسد لاپھی، ملک اظہر سیتھی بھی موجود تھے۔ ملک تنویر اسلم سیتھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نورپور کی عوام عظیم سماجی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے وہ ملنسار اور بڑی محبت کرنے والی شخصیت تھے۔ اُن کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں میں پُر نہیں ہو سکے گا۔ ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، بوچھال کلاں (نامہ نگار) یونین کونسل میانی کے وائس چیئرمین ملک طاہر یونس اگرال دھرکنہ نے چیئرمین ضلع کونسل چکوال ملک طارق اسلم اعوان ڈھلی اور وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ ڈھڈیال سے ملاقات کی اور یو سی میانی کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ملک طارق اسلم اعوان ڈھلی اور چوہدری خورشید بیگ نے دوران ملاقات ملک طاہر یونس اگرال دھرکنہ کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
بوچھال کلاں (نامہ نگار)چکوال پولیس کے ASI ملک تجمل جہانگیر بھلیال کی پُروقار دعوت ولیمہ میں صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان سیتھی، سابق ناظم حاجی ملک اشرف بھلیال، SI ملک منصور مظہر، SI چوہدری تصور حسین، سابق چیئرمین ملک صابر حسین سیتھی، حاجی ملک کفایت حسین سیتھی، سماجی و سیاسی شخصیت حاجی ملک محمد خان بھال، پیپلز پارٹی کے رہنما ملک شاہ نواز منارہ، ایوارڈ یافتہ سماجی کارکن ملک حفیظ دھرکنہ اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی اور ملک تجمل جہانگیر بھلیال کو شادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ۔ریاض احمد ملک بوچھال کلاں 03348732994