کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ٹریفک پولیس سے بچنے والے تھانہ کروڑ میں لٹنے لگے ،ٹریفک پولیس اہلکاران بلاوجہ لوگوں کے چالان کرنے لگے کاغذات ساتھ نہ رکھنے پر موٹر سائیکل تھانہ میں بند کردی جاتی ہے۔
کاغذات دکھانے کے باوجود لعت ولعل سے کام لیا جاتا ہے اور کئی کئی چکر لگوانے پر نذرانے لئے بغیر موٹر سائیکل نہیں چھوڑی جاتی ہے تفصیل کے مطابق ٹریفک پولیس کاغذات لائسنس ہونے کے باوجود پاسنگ اور روٹ نہ ہونے کا بہانہ بنا کر آئے روز لوڈنگ گاڑیوں کا چلان کرنے لگی۔
جبکہ موٹر سائیکل سوارجن کے کاغذات ساتھ نہیں ہوتے کو تھانہ میں بند کردیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ کاغذات لے آؤ اور موٹر سائیکل لے جاؤ جب وہ شخص کاغذات لے کر آتے ہے تو تو اُسے پریشان کیا جاتاہے اور بلاآخر نذرانہ لے کر موٹر سائیکل اس کے حوالے کی جاتی ہے کروڑ لعل عیسن کے شہریوں نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔