بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)اتباع حضور ۖ حاصل کرکے ہی دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ، جھوٹبولنے کی ترغیب دے کر اور حرام کھلا کر اولاد سے ادب احترام کی توقع رکھنابیوقوفی کی انتہا ہے اس طرح ہے کہ حرام کی کمائی سے محل تعمیر کرکے اوپر تحریر کروانا کہ اﷲ تمھار ا بڑا فضل ہے جوکہ جہنم میں گھر بننے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار مولانا مشتاق احمد سلطانی خطیب مدرس نے گزشتہ روز محفل عیدمیلاد النبیۖ گلزار مدینہ مسجد گڑھا رحمن میں خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ موجودہ دور میں تنخوا ہ پر بڑی مشکل گزا رہ ہوتا ہے لیکن حرام کی کمائی سے محل تعمیر کرکے اوپر تحریر کروانا کہ اﷲ تمھار ا بڑا فضل ہے جہنم میں گھر بننے کے مترادف ہے لوگ نعرے لگواتے ہیں کہ غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے جبکہ سچ غلام بننے کے لیے نبی پاک ۖ کی اتباع اور اصولوں پر زندگی گزارنے سے بنتا ہے سال میں گھروں ، مساجد اور گلیوں کو سجانا اور چراغاں کرنے سے نبی کریم ۖ کا غلام نہیں بن سکتا جب تکشریعت محمد ی ۖ پر عمل پیرا اور نماز کو اپنے لیے اور اپنی اولاد کو نماز کا پابند نہیں بنا لیتا ہماری نبی کریمۖ ۖنے برابری، عاجزی ، رواداری کا درس دیا ہے اور دوسروں کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھنے کا نام غلامی رسول ۖ ہے موجودہ دور میں نوجوان کتنی بڑی ڈگری حاصل کرلیں اور ان میں اخلاق کا پہلو نہیں ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے بلکہ آپ کی بزرگی میں آپ کا تعارف کروانے میں بھی شرمائے گا اور کسی اور رشتے سے مخاطب بھی کریں گابد قسمی سے موجود ہ دور میں نوجوان نسل انٹر نیٹ میں مصروف عمل ہے اور ذکر الہی سے غافل ہوچکی ہے جسکی وجہ سے ہرگھر اور ملک پریشانی و مشکلات میں مبتلا ہوچکا ہے انہوں نے کہا اپنی اولادوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دین تعلیم سے آراستہ کریں اور آپ اور اپنی اولادوں کو حضور ۖ کا حقیقی امتی بنائیں جو آپ کی بزرگی میں خدمت کریں اور موت کے بعد بخش کا ذریع بنے اس موقع پر مولانا اشتیاق احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ زندگی کا مقصد ہی شریعت محمدی ۖپر زندگی گزرناہے اور احسن اعمال حاصل کرکے کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اس موقع پر انہوں نے مسجد کمیٹی کوعمدہ محفلمیلاد النبی ۖ منعقد کروانے پر خراج تحسین پیش کیا ۔محفل میلاد النبی ۖ سے دیگر مقررنین سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی بعد ازاں تبرک بھی تقسیم کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)بھارت تمام مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں کو فوری رہا کرے اور پاکستان میں مداخلت کو بند کرے وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعظم آزادکشمیر ، صدر آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے مضبوط پلاننگ کریں بھارت کا ہمارے اوپر بہت قرض ہے اور یہ قرض حصہ منافع و سود واپس کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار سنیئر سیاسی و سماجی راہنما پکیو و این جی او کے بانی مدبر چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت این او سی پر نہتے سویلین لوگوں کو بڑے ظالمانہ طریقہ سے گولہ باری اور فائرنگ کا نشانہ بنا رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے عورتوں اور بچوں پر بسیوں اور ایمبو لینسوں پر گولے برسائے جارہے ہیں این اوسی پر گولہ باری اور فائرنگ 70 سال سے جاری ہے بارڈر لائن کے لوگ پانچ مرتبہ ہجرت کرچکے ہیں بھارت ہوش کے ناخن لے ، پاکستان کمزور پالیسوں کی وجہ سے لوگ بہت زیادہ مسائل کا شکار ہیں جانی، مالی کئی کئی گائوں اور زمین غیر آباد ہو چکی ہیں مقبوضہ کشمیر کے اندر الگ ظالمانہ اور وحشیانہ اقدامات ہیں ، حکومت آزادکشمیر اور حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر کے اندر بے گناہ لوگوں کے قتل اور 70 سال میں این او سی پر بے گناہ لوگوں کے قتل ، جانی ، مالی نقصان کو عالمی عدالت انصا ف میں لے کر جانے کیلئے اقدامات کرے، اس کا ایک آدمی قیمتی ہوتا ہے لاکھوںشہید ہوئے لاکھوں معذور ہوئے اربوں کا مالی نقصان ہوا ، یہ بھارت کی ظالمانہ کہانی کہاں سے شروع کریں، آخر کار ظلم پر آکر ہی رکے گی ، انہوں نے کہا کہ آخر کار مقبوضہ کشمیر کو بھارت کو چھوڑنا پڑے گا مقبوضہ کشمیر کی آڑ میں وہ ایل او سی پر رہائش پذیر لوگوں پر گولے برسا رہا ہے بھارت اپنی فوج 1965 کی پوزیشن پر لے جائے مقبوضہ کشمیر سے فوجی قبضہ ختم کرے ، کشمیریوں کیلئے تمام راستے کھولے جائیں، بلوچستان ، کراچی میں را کی مداخلت بند کرے ، پاکستان کی سالمیت کو تسلیم کرے ، بھارت نے ایسٹ پاکستان الگ کرایا، مقبوضہ کشمیر پر قبضہ ناجائز کیا بھارت کے اند ر 30کروڑ مسلمانوں کو تنگ کررکھا ہے حیدر آباد دکن اور ریاست جونا گڑھ پر غلط طور پر قبضہ کرلیا مگر اسم آباد کی خاموش پالیسی کی وجہ سے بھارت تگڑا ہوگیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما و سابق اایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر چوہدری ولید اشرف نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کو تباہ وبرباد کرنا مسلم لیگ کا وطیرہ ہیمسلم لیگ نون کی حکومت پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی ملکی اداروں کو تباہ اور مفلوج کرکے سرکاری ملازمین سے اپنی مرضی کا کام مسلط کرنا چاہتی ہے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اداروں میں کام کرنے والے قابل آفیسران کو زبردستی ملازمت سے فارغ کرکے سرکاری ملازمین پر خوف اور دہشت طاری کرنے چاہتے ہیں اپنے تعلق دار ان پڑھ اور عمر رسیدہ لوگوں کو بڑے بڑے عہدوں پر تعینات کرکے سیا ہ و سفید کے مالک بنانا چاہتے ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اداروں کو تباہ وبرباد کرنا مسلم لیگ کا وطیرہ ہے مسلم لیگ جب بھی پاکستان آزاد کشمیر کے اندر اقتدار میں آتی ہے تو سب سے پہلی ملکی اداروں پر شب خون مارتی ہے ادارہ کو مفلوج اور کمزور کرکے کرپشن لوٹ مار ، اقر پروری کو فروغ دیتی ہے پاکستان کی طرز پر آزادکشمیر میں بھی ملکی اداروں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت مفلوج کیا جارہا ہے پڑھے لکھے اور قابل آفیسران کو نہ صرف ملازمت سے فارغ کیا جارہا ہے بلکہ ان کی تذلیل بھی کی جاری ہے پڑھے لکھے اور قابل لوگوں کی جگہ ان پڑھ اور عمر رسیدہ بوڑھے لوگوں کو تعینات کرکے پڑھے لکھے اور قابل لوگوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی ہے ملکی اداروں کو کمزور کرنے سے ملک کمزور ہوتے ہیں ملک کو کمزور کرنے کی سازشیں ہمیشہ ملک دشمن کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف پیپلز پارٹی سیسہ پلائی دیوار بن کر سامنے آئی گی کسی کو ملکی ادارے تباہ و برباد کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ نون آزادکشمیر کے مرکزی راہنماء راجہ غلام ربانی آف بنڈالہ نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر جس طرح اپنی عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے آزاد خطے کے اندر حقیقی معنوں میں گڈ گورننس اقدامات کو مستقل بنیادوں پر آگے بڑھایا جارہا ہے جس کے دوراس نتائج سامنے آئیں گے پھر آزاد خطے میں ہر لحاظ سے ترقی اور خوشحالی آئے گی ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی قیادت آزاد کشمیر کے عوام کی حقیقی ترجمانی کرنے کیلئے موثر اور مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے گڈ گورننس کو یقینی بنایا جارہا ہے غیر جانبدار انہ اور مسلم ایماندار افراد پر مشتمل پبلک سروس کمیشن کا قیام اور ملازمتوں کے حصول کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ کا اعلان گڈ گورننس کی جانب بڑا قدم ہے اگر گڈ گورننس کے اقدامات اس طرح مستقل بنیادوں پر آگے بڑھتے رہے تو آزاد کشمیر کا خطہ ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرے گا۔