سرگودھا (جیوڈیسک) شہر میں ون ویلنگ کے باعث حادثات معمول بن گئے۔ انتظامیہ تمام تر کوششوں کے باوجود ون ویلنگ روکنے میں ناکام ہو چکی ہے ٹریفک پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کو ختم کرنے کیلئے متعدد آپریشن کیے گئے لیکن سیاسی مداخلت اور کارروائی نہ ہونے کے باعث ون ویلروں کے حوصلے بلند ہیں اور ٹریفک پولیس کے عملہ میں کمی بھی ون ویلنگ کو روکنے میں رکاوٹ ہے۔
دوسری طرف اینٹی ون ویلنگ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کی طرف سے ون ویلنگ کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے آگہی کیمپ لگایا جس میں ون ویلنگ کے خلاف پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔