کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک سی ایس آرڈویژن کے سر براہ اویس اسد خان نے سندھ کا بینہ کے 3 وزرا جس میں سردار محمد بخش مہر، تیمور تالپور، نادرحسین خواجہ MNA شاہد ہ رحمانی سے ملاقات کی اور انکو 27 نومبر کو سی ویو کلفٹن پر نیشنل بینک اور ٹریفک پولیس کے اشراک سے منعقد ہونے والی ٹریفک قوانین آگہی واک میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔
اس موقع پر غلام محمد خاں، عظمت اللہ خان ، علیم خان موسی بھی شریک تھے صوبائی وزرانے ان ملاقاتوں میں کہا کہ یہ نیشنل بینک کا ایک بے مثال کا رنامہ ہے جس پر نیشنل بینک کی انتظامیہ کی جتنی بھی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے تینوں وزراء نے اویس اسد خان کو اپنی اپنی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
میڈیا کوآرڈوینٹر نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن 03003541517-03082220321