قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی ایس پی ٹریفک محمد اکرام خاں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام مہذب قوموں کا شعار ہے۔ شہریوں اور تاجروں کے تعاون سے ضلع کا ٹریفک نظام بہترین کیا جا رہا ہے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے حادثات کی روک تھام کیساتھ ساتھ ٹریفک کے مسائل سے بھی چھٹکاراملتا ہے اس سلسلہ میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم کے انعقاد کیے جارہے ہیںاس کے علاوہ ٹریفک نظام کی بہتری سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا یا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک نظام میں اس وقت تک صحیح معنوں میں تبدیلی اور بہتری نہیں آسکتی جب تک عوام الناس ٹریفک پولیس کا ساتھ نہیں دیتی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ماہ مارچ کے دوران ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر ٹریفک حادثات کی روک تھام اور دوران ڈیوٹی ٹریفک موونگ وائلیشن کرنے گاڑیوں خلاف فیلڈ میں تعینات ٹریفک افسران نے بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی ۔اس کے علاوہ جاری سپیشل مہمات برخلاف کالے شیشے ،بغیر نمبر پلیٹ ،غیرنمونہ نمبر پلیٹ ،بغیر ہیلمٹ ،بغیر کاغذات ،نیلی لائٹ والی گاڑیاں ،کم عمر ڈرائیور کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی نیز عوام الناس ،طلباء ،طالبات اور کنڈیکٹر ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین سے روشناس کرنے کیلئے ٹریفک قوانین پر مبنی بروشر تقسیم کیے گئے اور لیکچر بھی دئیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ مارچ کے دوران کل6720گاڑیوں کے چالان کیے گئے جن کو 2078350 روپے کا جرمانہ کیا گیا ۔2213گاڑیاں اور موٹرسائیکل کو بند کر ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا جبکہ 7مقدمات درج رجسٹر کر کے10افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کو منسوخ کیا گیا اس طرح ماہ مارچ کے دوران ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کے چالان کی مد میں ضلع قصور میں کل 3288230روپے گورنمنٹ کے ریونیو میں اضافہ ہوا۔