ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گذشتہ ماہ، 3485 افراد قانون کی زد میں
Posted on December 12, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
فیصل آباد : سٹی ٹریفک پولیس نے گذشتہ ماہ لائن لین اور زیبرا کراسنگ کی کی خلاف ورزی پر 2752 شہریوں کے چالان کرتے ہوئے 10 لاکھ61 ہزار 200 روپے جرمانہ کیا۔ اسی طرح ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرنے والے 3485 افراد قانون کی زد میں آئے جنہیں13 لاکھ 92 ہزار200 روپے جرمانہ کیا گیا۔چیف ٹریفک آفیسر عمران کشور نے گذشتہ ماہ کی انفورسمنٹ اور ایجوکیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک نظم و ضبط میں بگاڑ پیدا کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ لائن لین ڈسپلن کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کا بہتر بہائو ممکن ہو سکتا ہے اور دوران ڈرائیونگ پریشر و میوزیکل ہارن کا استعمال ، گاڑیوں پر اوور لوڈنگ اور غلفت اور لا پرواہی ہی وہ وجوہات ہیں جو ٹریفک حادثات کا موجب بن رہی ہیں۔ انہوں نے تمام ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرنے والوں، ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والے اور بغیر فٹنس کے چلنے والی گاڑیوں کے علاوہ دیگر وائیلیشن کی حامل گاڑیوں و ڈرائیوز کے خلاف بھرپور اور بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھیں۔چیف ٹریفک آفیسر نے شہریوں سے استدعا کی ہے کہ وہ بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com