کراچی : کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ 27 نومبر اتوار کو نیشنل بینک کے تعاون سے منعقد ہونے والی ٹریفک قوانین آگہی واک جوکہ ٹریفک پولیس کراچی کے زیر اہتمام اتوار کو صبح 10:00 مکڈونلڈ ریسٹورنٹ کلفٹن پر ہوگی اس میں کراچی کے عوام بھر پور شر کت کریں تاکہ عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی حاصل ہو۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں نیشنل بینک SMD کے سربراہ اویس اسد خان سے ملاقات میں کیا اس موقع پر غلام محمد خان، علیم خان موسی ،عظمت اللہ خان بھی موجود تھے کمشنر کر اچی نے کہا کہ کراچی میں حادثات کی روک تھام اور غلط انداز میں شاہراہوں پر ٹریفک کی بے راہ روی سے شہر میں ٹریفک کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اور کراچی کی انتظامیہ خصوصاً کراچی کی ٹریفک پولیس بھر پور کوشش کر رہی ہے کہ کراچی کے شہر یوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دی جائے کمشنر کراچی نے کہاکہ میں نیشنل بینک کی انتظامیہ کا مشکور ہوں کہ انہون نے کراچی کے شہر یوں کو اس واک کا تحفہ دیکر ایک بڑانیک کا م کیا ہے میںاور کراچی کی پوری انتظامیہ اس میں نیشنل بینک کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے۔
اس موقع پر اویس اسد خان نے تفصیل کے ساتھ واک سے متعلق کمشنر کر اچی کو بریفنگ دی اور بتایا کہ اس واک میں متوقع طور پر وزیر اعلی سندھ سمیت صوبائی کا بینہ کے اراکین ممبران پارلیمنٹ معذزین شہراعلی سول و فوجی افسران، کھلاڑی، فنکار اور دیگر شخصیات شرکت کرینگے۔
اس موقع پر اویس اسد خان نے کمشنر کر اچی کو واک سے متعلق پمفلٹ اور آگہی پوسٹر پیش کیے۔