ٹریفک وارڈن عاصم چیمہ کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) ٹریفک وارڈن عاصم چیمہ کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں جنہیں سینکروں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان کھیوے والی میں سپرد خاک کردیا گیا

نماز جنازہ میں عوامی، سماجی حلقوں،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے، مقامی شہریوں، وارڈنوں اور پولیس افسروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم کی وفات پر وارڈن بشارت بھٹی، عدیل احمد خان لودھی، انکروچمنٹ انسپکٹر حیدر علی تارڑ، صدر پریس کلب دھونکل محمود احمد خان لودھی اور دیگر نے اس المناک سانحہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ، دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے