سانحہ عباس ٹان متاثرین کو معاوضہ دے دیا، حکومت سندھ

AbbasTown

AbbasTown

کراچی (جیوڈیسک)کراچی بے امنی عملدرآمدکیس میں سانحہ عباس ٹان ازخود نوٹس کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران سندھ حکومت نے موقف اختیار کیاہے کہ سانحہ عباس ٹاون کے متاثرین کومعاوضہ دے چکے ہیں جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے حامدمیرکے پروگرام میں بتایاگیاکہ متاثرین کوکوئی معاوضہ نہیں دیاگیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ ازخود نوٹس کی سماعت کررہا ہے۔ لارجر بینچ میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل شامل ہیں۔ آج سماعت کے دوران اسپیشل برانچ، آئی بی اور رینجرز نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ چیف جسٹس نے سماعت کے دوران کہا کہ حامد میرکے شکرگزار ہیں، پروگرام میں بچوں اورخواتین کودکھایا گیا، پروگرام حقائق پرمبنی تھا، پروگرام میں بتایاگیاکہ متاثرین کوکوئی معاوضہ نہیں دیاگیا۔