اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سولہ دسمبر کے دن قوم بڑے سانحہ سے دوچار ہوئی ہے، سانحہ آرمی پبلک سکول نے قوم کو متحد کر دیا ، قوم کے بچوں کو تعلیم کیلئے محفوظ مستقبل دینا ہوگا۔
عمران خان نے سانحہ اے پی ایس پشاور کی پہلی برسی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو کبھی نہیں بھولنا چاہیئے۔ دہشتگردی کو شکست دے کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہیئے، معصوم بچوں کی قربانی نے پوری قوم کو متحد کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ سولہ دسمبر کے دن قوم بڑے سانحہ سے دوچار ہوئی ہے۔ معصوم بچوں اور اساتذہ کو دہشتگردوں نے شہید کیا۔ آج کے دن دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیئے ، بچوں کو تعلیم کیلئے محفوظ مستقبل دینا ہوگا۔