پیرمحل : سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اللہ والا چوک میں شمعیں روشن کر کے کر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب سابق ضلع نائب ناظم چوہدری خالد سردار، چوہدری سلطان احمد، میاں اسد حفیظ، محمد صدیق پیار ا، چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ اور عملہ ٹی ایم اے سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پرشہید ہونے والے بچوں کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے درجہ کی بلندی اور ملکی سلامتی اجتماعی دعا کی گئی اسسٹنٹ کمشنر محمد نجیب نے کہا کہ بے گناہ معصوم بچوں کا خون بہانے والوں کا دائرہ اسلام سمیت کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں جنہوں نے دہشتگردی کا ہولناک کھیل کھیل کر جانوروں سے بھی بد تر ہونے کا ثبوت دیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے معماروں کی قربانی رائیگاہ نہیں جائے گی انشاء اللہ دہشتگردوں کو پاک فوج جلد منطقی انجام تک پہنچا کر خطے کو امن کا گہوارا بنائے گی۔