سانحہ کوٹ رادھا کشن کے ملزمان گرفتار کئے جائیں، مولانا عبدالخبیر آزاد

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے کوٹ رادھا کشن واقعے کے ذمے داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے فتوے کے مطابق ملزمان نے بدترین گناہ اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔ بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے جمعے کو کلارک آباد کا دورہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس واقعے کی مثال نہیں ملتی اور اس واقعے سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کوٹ رادھا کشن کے نواحی گائوں میں بھٹے پرکام کرنے والے مزدور میاں بیوی شہزاد مسیح اور شمع بی بی پر توہین مذہب کے الزامات لگا کر انہیں زندہ جلانے پر مختلف اقلیتی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی طرف سے شدید ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔سنی اتحاد کونسل کے پچاس مفتیوں کی جانب سے جاری کردہ اجتماعی فتوی میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے بدترین گناہ اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

توہین قرآن ہوئی تو مقدمہ درج کروا کر حقائق کو پرکھنا لازم تھا ملزمان کو قرارواقعی سزا دی جائے۔جبکہ اقلیتیں بھی اسلامی شعائر کا احترام کریں۔