سانحہ کچہری قتل کیس میں اعانت کے ملزم چوہدری عدالت خان کو لاہور سے بھمبر شفٹ کر دیا گیا
Posted on April 26, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سانحہ کچہری قتل کیس میں اعانت کے ملزم چوہدری عدالت خان کو لاہو ر سے بھمبر شفٹ کر دیا گیا ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا بھمبرمیںسیکورٹی سخت کر دی گئی۔
ملزم سے ملاقات پر پابندی تفصیلات کیمطابق سانحہ کچہری قتل کیس میں اعانت کے نامزد ملزم چوہدری عدالت خان جو کہ گزشتہ روز اپنے باڈی گارڈ سمیت لاہور میں گرفتار ہوئے تھے کو لاہور سے بھمبرتھانہ پولیس شفٹ کر دیا گیا۔
ملزم کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے 7روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا جبکہ ملزم کی تھانہ بھمبرمیں موجودگی کی وجہ سے تھانہ کی حدود میں سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے ملزم سے ملاقات پر پابندی لگا دی گئی ہے دوران تفتیش ملزم سے اہم انکشافات ہونے کی توقع ہے۔