لاہور (جیوڈیسک) کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کے الزام میں بھٹہ مالک یوسف سمیت پانج نامزد ملزموں کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں لایا گیا چھپن ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تفتیش جاری ہے۔ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ ملزمان کے وکلا نے بتایا کہ الزامات بے بنیاد ہیں۔
صرف دباؤ میں آ کر بھٹہ مالک کو نامزد کیا حالانکہ جس روز وقوعہ ہوا۔ اس دن بھٹہ مالک موجود ہی نہیں تھا۔
فاضل جج نے بھٹہ مالک سمیت پانچ مرکزی ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں دیگر چالیس ملزمان کے ہمراہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ سولہ ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔