کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے کہا ہے کہ سانحہ ڈسکہ ملک میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کلچر کا شاخسانہ ہے تسلسل کے ساتھ رونما ہونے والے واقعات ملک کے موجودہ حالات کے لئے انتہائی پر خطر ہے معاشرے کی بہتر تشکیل کے لئے تمام طبقات کو مل کر برداشت کا ماحول پیدا کرنا پڑے گا۔
اس کے بغیر حالات جوں کے توں رہیں گے ،سانحہ ڈسکہ کے دونوں فریقین قانون کے پاسدار ہیں اور ان کا پر تشدد عمل قابل افسوس ہے دونوں فریقین کو اپنے طرز عمل کا جائزہ خوف لینا ہو گا نعیم کھو کھر نے کہا کہ وکلاء کا پولیس سے تلخ کلامی کے بعد دو قیمتی جانوں کا ضیاع اور پھر اس کے رد عمل کے نتیجے میں پرتشدد واقعات میں سرکاری املاک نذر آتش کیا جانا اور توڑ پھوڑ اپنے ہی املاک کا نقصان ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھی چاہیئے کہ وہ تمام طبقات کو ساتھ ملا کر ملک میں پیار و محبت امن و آشتی اور برداشت کا ماحول قائم کرے۔