سانحہ ڈی آئی خان، آئی ایس او نے آج جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

Protest

Protest

ڈی آئی خان : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کے مزمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی ادارے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

مرکزی صدر برادر علی مہدی کا کہنا تھا شہید شاہد شیرازی کا مقدس خون ہر گز رائیگاں نہیں ہونے دیں گے اورملک میں جاری محب وطن پاکستانیوں کی ٹارگٹ کلنگ خلاف آج ملک بھر میں آئی ایس او کی طرف یوم احتجاج منایا جائے گا اور جمعہ کے اجتماعات میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کوئی مسئلہ نہیں، جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں، تاکہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جاسکے۔

تاہم ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ واقعات کی منصفانہ تحقیقات اور ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایا ہوتا تو آج ہم اس طرح کے واقعات نہ دیکھتے۔