دیامر (جیوڈیسک) دیامر میں قتل ہونے والے سیاحوں کی نعشیں سی ون تھرٹی کیذریعے چین، نیپال، یوکرائن، لتھوانیا اورسلواکیہ بھجوانے کا عمل آج سے شروع ہو گا۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق سیاحوں کی نعشیں چین، نیپال، یوکرائن، لتھوانیا اورسلواکیہ بھجوانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ مقتول سیاحوں میں سے ابھی تک کسی کے ورثا نے پاکستان آنے کے لئے ویزہ کی درخواست نہیں دی۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ورثا چاہیں توویزہ کے جلد اجرا میں بھر پور تعاون کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کا پروٹوکول سیکشن نعشیں بھجوانے کے انتظامات کر رہا ہے۔ دفترخارجہ کے اعلی افسراں نعشوں کے ہمراہ جائیں گے۔