سانحہ گوجرہ کو ساڑھے تین سال گزر گئے،کسی کو سزا نہیں ملی

Gojra Riots

Gojra Riots

پاکستان (جیوڈٰیسک)وزیر اعلی پنجاب نے دعوی کیا کہ سانحہ بادامی باغ کے ذمہ داروں کو فورا گرفتار کرکے سزای دی جائے گی۔ مگر شائد وہ یہ بھول گئے کہ سانحے گوجرہ کو ساڑھے تین سال گزر گئیلیکن اب تک ایک ملزم کو بھی سزا نہیں دی گئی۔

پاکستان اب سانحوں کی آماج گاہ بن چکا ہے۔ ہر دوسرے تیسرے تین دن کوئی سانحہ ہو جاتا ہے۔ لوگ پچھلے سانحے کو بھول جاتے ہیں۔ دہشت گردی اور شدت پسندی سے مسلم یا غیر مسلم کوئی محفوظ نہیں۔ سانحہ گوجرہ میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی پر اکتیس جولائی دوہزار نو کو ساٹھ گھروں کو نذر آتش اور آٹھ افراد کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔

مرنے والے سات افراد ایک ہی خاندان کے تھے۔ پولیس نے دو ایف آئی آر کاٹیں۔ پہلے کیس میں ستر ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ دو کو چھوٹ کر تمام ملزمان نے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر لی۔ دو افراد کو ذاتی مچلکے پر رہا کردیا گیا تھا۔

دوسری ایف آئی آر میں بھی ستر افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اس دوران عینی شاہدین اور وکلا پر دبا کی باتیں بھی گردش میں رہیں۔