گجرات (جیوڈیسک) سانحہ گجرات میں زخمی ایک اور بچی کھاریاں میں چل بسی ، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی۔ وین ڈرائیور کو مزید 3 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ سانحہ گجرات میں زخمی ہونے والی 7 سالہ بچی آمنہ الطاف بھی سی ایم ایچ کھاریاں میں زخموں تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی۔
ان میں سترہ بچے ہیں۔ سکول وین کے ڈرائیور ملزم عرفان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد سول جج نوید اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا جس میں عدالت نے ملزم کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔