جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے حکم پر سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور میں جاں بحق ہونے والے جھنگ کے فیاض حسین کی بیوہ کو دس لاکھ روپے کا امدادی چیک دے دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ناد رچٹھہ کی طرف سے مرحوم فیاض حسین کی بیوہ کیلئے دس لاکھ روپے کا چیک جاری کیا گیا۔
جسے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد شریف خان نے کوٹ لکھنانہ میں مرحوم فیاض حسین کے گھر جا کر اسکی بیوہ اللہ رکھی کو حکومتی امداد دس لاکھ روپے مالیت کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے اہل خانہ اور عوامی نمائندگان بھی موجود تھے۔