کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) سانحہ گلشن اقبال پارک المناک ہے جس نے دل ہلا کر رکھ دیا۔جاں بحق ہونے والوں کو اللہ تعالی جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ٰ زخمیوں کوجلد از جلد صحت کاملہ سے نوازے۔
واقع میںراء کے ملوث ہونے کا امکان ہے تاہم حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہارممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن ،چئیرمین یونین کونسل صاحبزادہ محبوب الحسن نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے تاہم دہشت گردوں اور تخریب کاروں نے اس ملک کو نشانے پر رکھا ہوا ہے جس کے لئے پوری قوم کو یک جہتی اور اتحاد کر کے ملک دشمن عناصر کا قلعہ قمہ کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے خواتین اور معصوم بچوں پر خون کی ہولی کھیل کر بہت بڑا ظلم کیا ہے۔