چک بھولا کا سانحہ انتہائی غیر انسانی اور شرمناک فعل ہے، نزہت یاسمین

PMLN

PMLN

گجرات : چک بھولا کا سانحہ انتہائی غیر انسانی اور شرمناک فعل ہے ‘ ہر صاحب اولاد دکھی ہے ‘ مسلم لیگ ن کی شعبہ خواتین کی رہنما اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت نزہت یاسمین نے اپنے ایک بیان میں معصوم بچے کے ہاتھ کاٹنے کے فعل کو انتہائی شرمناک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کام کوئی درندہ کر سکتا ہے ‘ انسان نہیں ‘ بچے پھول کی مانند ہوتے ہیں ‘ ہمارے معاشرے میں بچے سے شفقت و پیار ایک راویت ہے ہر درد دل رکھنے والا ہر بچے کو اپنا بچہ سمجھتا ہے ‘ مگر اس درندے نے معصوم بچے کے ہاتھ کاٹ کر ایسا برا عمل کی جو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا ‘ میری حکومت پنجاب سے اور خصوصاخادم اعلیٰ میاں شہباز شریف سے اپیل ہے کہ اس ملزم کو سزا دینے کے عمل کو یقینی بنائیں ۔ خادم اعلیٰ جس طرح تڑیتے ہوئے اس بچے کی مدد کو پہنچے وہ بھی ایک مثال ہے ‘ مقامی پولیس اور ہسپتال کے عملے کا رویہ بھی قابل مذمت ہے۔