لاہور (جیوڈیسک) ڈی پی او کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے واقعہ میں 138 افراد ملوث ہیں جن پر پرچہ درج کر لیا گیا ہے ۔59 افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بھجوا دیا گیا ہے۔ باقی ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
مشترکہ تحقیقات ٹیم معاملہ کی مزید تحقیق کر رہی ہے اور 12 گواہوں کے بیان ریکارڈ ہو چکے ہیں اور امن و عامہ کی صورتحال کے پیش نظر مسیحی آبادی کلارک آباد میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ واقعہ کا چالان تیار کر لیا گیا ہے جو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دائر کیا جائے گا۔