مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سانحہ یوحنا آباد میں زندہ جلائے بجانے والے محمد نعیم شہید کیلئے فاتحہ خوانی آج دوپہر دو بجے ہو گی، ورثہ پریس کانفرنس کریں گے اور عوام کو حقائق سے آگاہ کریں گے، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندے اور علماء کرام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، تفصیلات کے مطابق سانحہ یوحنا آباد میں زندہ جلائے جانے والے محمد نعیم شہید کیلئے فاتحہ خوانی آج بروز اتوار دوپہر دو بجے ان کی رہائش گاہ نیواں تھہ میں ہو گی
جس میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندے ، علما کرام اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، محمد نعیم شہید کے بھائی حافظ محمد سلیم نے سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں، علما کرام،عوامی حلقوں اور میڈیا سے شرکت کی خصوصی اپیل کی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ہماری آواز اقتدار کے اعلی ایوانوں تک پہنچائے تاکہ ہمیں انصاف کے حصول کیلئے آنے والی مشکلات دور ہو سکیں، پریس کلب مصطفی آباد /للیانی(رجسٹرڈ)کے وفدکے علاوہ لاہور اور قصور سے پرنٹ و الیکٹرنک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی بھی خصوصی شرکت کریں گے اور مظلوم خاندان کی آواز بنیں گے،