کراچ (جیوڈیسک) حکومت ذمہ داروں کا تعین کرنے میں ناکام ہوگئی،وزیر داخلہ تاخیر سے پہنچے مسلم لیگ ق سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کراچی ائر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ذمہ داروں کا تعین کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
دہشت گردی کے حملے کے بعد ڈیزاسٹر پیدا ہو ااس وقت نیشنل ڈیزاسٹر اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کہاں تھیں ؟اگر این ڈی ایم اور پی ڈی ایم اے کسی مرض کی دوا نہیں تو انہیں ختم کردیا جائے۔ کراچی شہر میں خدانخواستہ کوئی بڑا المیہ رونما ہوگیا تو پھر کون اس ڈیزاسٹر میں کام کرے گا۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے صوبائی سیکریٹریٹ میں کراچی اور صوبائی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری غلام سرور سیال، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری جی آر بلوچ، کراچی کے صدر جعفر الحسن، سیکریٹری ایڈمنسٹریشن نعیم شیخ، عبدالطیف رند، آغا رفیع اﷲ،فرحان شاہ ،مہران ملک، رمیش کمار، جاوید اعوان اور لیڈیز ونگ کی صوبائی صدر فریدہ لغاری بھی موجود تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کراچی ائرپورٹ پر حملے کے کئی گھنٹے بعد پہنچے اور آتے ہی سب اچھا کی رپورٹیں دینے کے لیے ریسکیو اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو اپنے پاس بٹھالیا اس دوران لوگ کولڈ اسٹوریج میں پھنسے سسکتے رہے اور ان کے لواحقین اپنے پیاروں کی تلاش میں آہ وبقا کرتے رہے۔ ہمیں بتایا جائے کہ ان کے جان ومال کی حفاظت کس کی ذمہ داری تھی ۔ہم متعلقہ حکام کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔