سانحہ کراچی : ملک ریاض کا مرنے والوں کے لواحقین کو دس لاکھ دینے کا اعلان

Malik Riaz

Malik Riaz

لاہور (جیوڈیسک) سانحہ سی ویو میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے، ملک ریاض کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ مشکل کی ہر گھڑی میں ہم وطنوں کے ساتھ نظر آتی ہے۔ سانحہ سی ویو میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے فی کس دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیاہے۔

ملک ریاض کہتے ہیں کہ ہم وطنوں کے دکھ میں وہ برابر کے شریک ہیں۔ انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوس ناک ہے۔ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ قدرتی آفات ہوں یا سانحات، امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش رہی ہے۔

شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کیلئے بھی بحریہ ٹاؤن پچاس کروڑ روپے کی امداد مختص کرچکا ہے۔ بلوچستان میں آنے والا زلزلہ ہو یا جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں ،بحریہ ٹاؤن ہرجگہ امدادی کاموں میں پیش پیش رہا۔

صومالی قزاقوں سے پاکستانیوں کی رہائی کے لیے بھی ملک ریاض نے رقم فراہم کی۔ جبکہ ملک بھر میں چلنے والے بحریہ دسترخوان، ہسپتال، اور دیگر رفاہی ادارے، بحریہ ٹاؤن کی انسان دوستی کا ثبوت ہیں۔