لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 17 جون کو پاکستان عوامی تحریک کے خلاف کارروائی کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔
پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر گلو بٹ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے، اس لئے گلو بٹ کا مزید جسمانی ریمانڈ درکار نہیں۔ جس پر عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔