کوٹ مومن (جیوڈیسک) مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے کارکنوں کو صرف دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی حمایت کرنے کی سزا دی گئی۔
سانحہ لاہور کے بعد نواز شریف حکمرانی کرنے کا حق کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہتے لوگوں کو گولیاں برسانے کاحکم دیکر شہباز شریف کہتے ہیں کہ انہیں کچھ معلوم نہیں ہے۔