لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے فل بینچ کو بھجوا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا۔
کہ پنجاب حکومت کی درخواست پر سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری جسٹس علی باقر نجفی نے کی جس کے بعد ٹربیونل نے ذمہ داروں کا تعین کر کے ایک رپورٹ مرتب کی لیکن پنجاب حکومت اس رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لا رہی جس سے ذمہ داروں کو سزا نہیں ملے گی۔
لہذا عدالت رپور ٹ منظر عام پر لا کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے قرار دیا کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے لہذا اس کی سماعت فل بینچ کرے گا۔