لاہور (جیوڈیسک) سانحہ لاہور نے ہر کسی کو سوگوار کر دیا۔ پنجاب میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی آج سرکاری سطح پر سوگ منایا جا رہا ہے۔ تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
سانحہ لاہور پر آج لاہور میں تمام تجارتی مراکز اور چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں گی۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے ملک بھر میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے تاہم سرکاری اسکول کھلے رہیں گے۔
پنجاب میں میٹرک کے امتحانات بھی معمول کے مطابق ہوں گے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شہریوں سےاپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔