لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے حوالے سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی ہے جس میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ رپورٹ میں پولیس افسران کو بھی شامل تفتیش کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ رپورٹ آج اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی۔