لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین وزیر اعلی معائنہ ٹیم نے لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 30 افراد کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ بارے انکوائری رپورٹ پیش کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ڈی سی او لیہ کو او ایس ڈی بنانے اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹرز ہسپتال لیہ کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا۔
وزیر اعلی نے ملزم کے خلاف مقدمے کا چالان جلد عدالت میں پیش کرنے اور علاج معالجے میں غفلت کے ذمہ داروں کے تعین کے لئے اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔ کمیٹی جلد اپنی حتمی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کرے گی۔