لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی میں سانحہ ماٖڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا طاہر القادری سمیت پاکستان عوامی تحریک کے پانچ رہنماؤں کے ایماء پر ماڈل ٹاؤن میں پولیس پر فائرنگ کی گئی جس سے متعدد اہلکار زخمی ہوئے اب گرفتاری کے خوف سے طاہر القادری، رحیق عباسی، خرم نواز گنڈا پور، جواد حامد اور حسین محی الدین روپوش ہو چکے ہیں۔
ان کی گرفتاری کے لیے اشتہار آویزاں کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے پانچوں رہنماؤں کا اشتہار آویزاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔