سانحہ ماڈل ٹائون، شہادتیں ضائع ہو گئیں، فرانزک حکام، جے آئی ٹی کی معذرت

Tragedy Model Town

Tragedy Model Town

لاہور (جیوڈیسک) تاخیر سے جائے وقوعہ کے معائنے کی اجازت ملنے پر سانحہ ماڈل ٹاون کی بیشتر شہادتیں ضائع ہو گئیں، فرانزک حکام اور جے آئی ٹی نے رپورٹ سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاون میں تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی اور پنجاب فرانزک لیب کے حکام اس کوشش میں تھے کہ انہیں جائے وقوعہ کے معائنے کی اجازت مل سکے مگر اس ضمن میں انہیں مشکلات پیش آ رہی تھیں بعد ازاں جوڈیشنل کمیشن اور لاہور ہائیکورٹ کے ذریعے اجازت لینے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا تاہم گزشتہ روز عوامی تحریک کے حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد جے آئی ٹی اور پنجاب فرانزک لیب کے حکام کو کرائم سین کے معائنے کی اجازت مل گئی جس پر دس کے قریب حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

مشاہدے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کافی عرصہ گزر جانے کے باعث شہادتیں ضائع ہو چکی ہیں اور بہت سی چیزوں کی مرمت کر دی گئی اس لئے رپورٹ مرتب کرنے کے لئے کرائم سین پر سازگار حالات نہیں ملے۔