سانحہ ماڈل ٹائون، گلو بٹ کیخلاف چالان عدالت میں پیش، قصور وار قرار

GULLO Butt

GULLO Butt

لاہور (جیوڈیسک) پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں گلو بٹ کے خلاف چالان پیش کر دیا ، چالان میں گلوبٹ کو قصور وار ٹھرایا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو تفتیشی افسر نے توڑ پھوڑ کے الزام میں گلوبٹ کو پیش کیا۔

دوران سماعت محکمہ پراسکیوشن نے 50 صفحات پر مشتمل مقدمہ کا چالان بھی جمع کروا دیا ہے۔ چالان میں یہ کہا گیا ہے کہ گلوبٹ کو ویڈیو کے ذریعے شناخت کر کے گرفتار کیا تھا۔ اس نے توڑ پھوڑ کس کے کہنے پر کی یہ ثابت نہیں ہو سکا۔

البتہ پولیس نے توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں گلوبٹ کو قصور وار ٹھہرا دیا ہے۔ عدالت نے حتمی چالان جمع کروانے کے بعد آئندہ سماعت پر گواہان کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔