لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں گلو بٹ اور پولیس اہلکاروں کو ریمانڈ کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش کردیا گیا۔ کوٹ لکھپت جیل حکام نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد گلو بٹ کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا۔
اس موقع پر تفتشیی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے لیکن ابھی چالان مرتب نہیں کیا جا سکا لہذا مہلت دی جائے۔
دوسری جانب فیصل ٹائون پولیس نے ایس ایچ او عامر سلیم ،سب انسپکٹر اظہر سمیت دواہلکاروں کو عدالت میں پیش کرکے بتایا کہ ملزموں سے ابھی تفتیش جاری ہے لہذا جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کی جائے۔ عدالت نے تفتیش مکمل نہ کرنے پر برہمی کااظہار کیا۔