سانحہ ماڈل ٹائون کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا

Died

Died

لاہور (جیوڈیسک) ماڈل ٹائون میں ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر رکاوٹوں کو ختم کر نے کے لئے پولیس کے آپریشن میں عوامی تحریک کے کارکن 17 سالہ شہباز کی گردن میں گولی لگی۔

تھی جسے جناح ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ شہباز کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا اور علاج جاری تھا لیکن آج صبح وہ زخموں کی تاب نہ لا سکا اور دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والا کارکن شہباز مرید کے کا رہائشی تھا۔