سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے پولیس انکوائری ٹیم تیسری بار تبدیل

Tragedy Model Town

Tragedy Model Town

لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی پولیس انکوائری ٹیم میں تیسری بار تبدیلی کر دی گئی، بار بار تبدیلی کے باعث انکوائری ٹیم تحقیقات شروع ہی نہیں کر سکی۔

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے روزایڈیشنل آئی جی سرمد سعید کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دی تھی۔دو روز بعد ایڈیشنل آئی جی سرمد سعید کو ہٹا کر ایڈیشنل آئی جی فنانس ڈاکٹر عارف مشتاق کو سربراہ بنا دیا گیا۔

ایک روز قبل ایڈیشنل آئی جی فنانس عارف مشتاق کا تبادلہ اسپیشل برانچ میں کر دیا گیا، جس کے بعد ایک بار پھر انکوائری ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی پنجاب سرمد سعید کو سونپ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق باربار ردوبدل کے باعث یہ ٹیم ابھی تک تحقیقات شروع نہیں کر سکی، ٹیم کے دیگر ارکان میں ڈی آئی جی ٹیلی علی عامر اور اے آئی جی فنانس حسین حبیب شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی سرمد سعیداس سے پہلے انکوائری ٹیم کا سربراہ بننے سے معذرت بھی کر چکے ہیں۔